ایک ہفتے میں‌ ملک میں‌مزید مہنگائی، برائلر مرغی، پیاز، لہسن اور انڈے مہنگے ہوگئے

INFLATION RATES UTILITIES

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح بارہ اعشاریہ ستاسٹھ فیصد تک پہنچ گئی۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق 51 اشیاء میں سے ایک ہفتے میں 22 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق 5 اشیاء کی قیمت میں کمی اور 24 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 15 روپے 30 پیسے اضافہ ہوا- دال مسور کی قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ریکارڈ‌کیا گیا-

رپورٹ‌کے مطابق پیاز 3 روپے 36 پیسے جبکہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 5 روپے تک مہنگے ہوئے۔

آٹے کا 20 کلو کا تھیلا بھی 4 روپے تک مہنگا ہوا۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 13 پیسے جبکہ ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 53 روپے 36 پیسے کی کمی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *