پاکستانیوں‌نے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کو قرار دے دیا

SURVEY INFLATION

پاکستانیوں‌ںے ملک کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی کو قرار دیا- ریسرچ کمپنی اپسوس کے نئے سروے کے مطابق پاکستان کا نمبرون مسئلہ مہنگائی ہے۔اپسوس پاکستان نے کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس کی چوتھی سہ ماہی کی سروے رپورٹ جاری کردی- رپورٹ میں‌43 فیصد پاکستانیوں نے مہنگائی کو ملک کا سب سے زیادہ پریشان کن مسئلہ قرار دیاہے- سروے میں‌14فیصد نے بیروزگاری جبکہ 12فیصد نے غربت کواپنا سب سے اہم اور پریشان کن مسئلہ کہا-

یہ بھی پڑھیں؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں  6 روپے سے 8 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع

سروے میں‌ملکی سمت کو غلط سمجھنے والے پاکستانیوں کی شرح بھی 27ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی- 87 فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت پر شدید پریشانی کا اظہار کیا- تیرہ فیصد پاکستانیوں نے ملکی سمت کو درست خیال کیا- موجودہ ملکی معاشی صورتحال میں بہتری کے حکومتی دعووں پر بھی پاکستانیوں نے اعتبار نہ کیا- 46فیصد نے موجودہ ملکی معیشت کو کمزور کہاجبکہ صرف 5فیصدنے موجودہ معیشت کو مضبوط جانا۔

ضرور پڑھیں: پنڈورا باکس نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی

ریسرچ کمپنی اپسوس کےکنزیومر کانفیڈنس انڈیکس سروے میں ملک بھر سے 11سو افراد نے حصہ لیا۔ یہ سروےنومبر2021میں کیا گیا۔ سروے میں کورونا وائرس کو ملک کا اہم مسئلہ قرار دینے والوں کی شرح 18 فیصد سے کم ہو کر 8فیصد پر نظر آئی- 5فیصد پاکستانیوں نے ٹیکسوں کے بوجھ، 4فیصد نے روپے کی قدر میں کمی کو مسئلہ قرار دیا-

سروے کے مطابق 3 فیصد پاکستانیوں‌نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو اہم مسئلہ قرار دیا- 2 فیصد نے کرپشن ، رشوت ستانی ، ملاوٹ اور اقربا پروری کو ملک کا اہم مسئلہ بتایا-

سیاہ بھنوروں‌کی خریداری کے لیے کرپٹو کرنسی کا استعمال کیوں؟؟

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *