بھارت نے پہلی بار افغان طالبان کے رہنماوں سے رابطے کئے ہیں. افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھارت کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے خبر کی تردید کی ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان سے بات چیت نہ کرنے کے حوالے سے نئی دہلی کی پالیسی میں بڑی تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے۔
بھارتی سیکیورٹی حکام نے گزشتہ چند ماہ میں نیشنلسٹ سمجھے جانے والے اور پاکستان ایران کے زیراثر نہ رہنے والے طالبان گروپوں سے رابطے کئے ہیں۔ افغان میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ رابطوں کا یہ سلسلہ گذشتہ چند ماہ سے جاری ہے۔ جس میں ایک دوسرے کو پیغامات بھیجے گئے ہیں لیکن باضابطہ ملاقات کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پائلٹ ابھی نندن پاک فوج کے معترف
افغان میڈیا نے انڈین میڈیا میںچھپنے والی رپورٹ کے مطابق لکھا ہے کہ افغان طالبان کے ڈپٹی لیڈر ملا برادر سے بات چیت کی گئی ہے۔ حقانی نیٹ ورک اور کوئٹہ شوریٰ سے رابطہ نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارت کی نیندیں کیوں حرام
افغان طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بھارت کے ساتھ رابطوں کے حوالے سے خبر کی تردید کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں طالبان ترجمان نے کہا بھارت کے ساتھ کوئی رابطہ یا ملاقات نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا شاید کسی خاص مقصد کے لیے یہ خبر پھیلائی گئی ہے۔