پلوامہ ڈرامے کے بعد بھارت نے پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کا ڈرامہ کیا۔ چھبیس فروری دو ہزار انیس کو بھارتی طیارے رات کے اندھیرے میں اپنا پے لوڈ گرا گر بھاگ گئے۔ اگلے ہی دن ، پاکستان نے دن کی روشنی میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ بھارت کا طیارہ تباہ کیا اور اس کے پائلٹ کو گرفتار کیا.
بھارت نے چودہ فروری کے پلوامہ ڈرامے کو جواز بناتے ہوئے پہلے پاکستان کو گیدڑ بھبھکیاں دیں. پھر چھبیس فروری کو رات کے پچھلے پہر بالاکوٹ پر بزدلانہ کارروائی کی۔
فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف
بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں گھسے. لیکن شاہینوں سے بچنے کے لیے اپنا پے لوڈ گرا کر بھاگ نکلے. جس سے چند درختوں کو نقصان پہنچا.
ستائیس فروری انتہا پسند بھارت کے لیے ڈروانا خواب ثابت ہوا. پاک فضائیہ کے جوانوں نے جرات اور بہادری کے ساتھ بھارتی اہداف کو نشانہ بنایا۔
اسی دوران بھارتی ائیر فورس کے طیارے نے پاکستان کی حدود کی خلاف ورزی کی. جس پر پاک فضائیہ نے بھارتی ائیر فورس کے طیارے کو مار گرایا اور پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرلیا.
بھارتی فوج کوکسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائےگا،آرمی چیف
مودی سرکار کی نفرت پھیلانے کی سازش پاکستان کے امن پیغام کے آگے ڈھیر ہوگئی۔ وزیراعظم عمران خان نے قیدی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کرکے بھارت کے مکار چہرے پر طمانچہ رسید کیا۔
بھارتی افواج نے اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کی گاڑی پر فائرنگ کردی
کچھ عرصے بعد بالاکوٹ حملے کے پیچھے بی جے پی سرکار اور بھارتی میڈیا کے درمیان خطرناک گٹھ جوڑ ارنب گیٹ اسکینڈل سے دنیا کے آگے بے نقاب ہو گیا۔ دو ہزار بیس میں صحافی ارنب گوسوامی کے لیک واٹس ایپ پیغامات نے بھانڈا پھوڑ دیا.
مشترکہ تربیتی منصوبے جنگی تیاریوں کیلئے ضروری ہیں، آرمی چیف
کہ کیسے مودی سرکاری نے انتخابات میں کامیابی کے لیے پہلے پلوامہ حملے کا ڈراما رچایا اور انتہاپسند بھارتیوں کے ووٹ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی حدود میں جعلی کارروائی کا بھی ڈرامہ کیا.
بھارت نے فالس آپریشن کی کوشش کی تو منہ توڑجواب دیںگے، وزیراعظم عمران خان