بھارت نے سری لنکا کو عبرت ناک شکست دے کر ایشیا کپ اپنے نام کرلیا

INDIAN WON ASIA CUP BEATING SIRILANKA

بھارت نے دفاعی چیمپئن سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر آٹھویں بار ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

بھارت نے 51 رنز کا ہدف 6.1 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے با آسانی حاصل کرلیا۔ اوپنرز ایشان کشان نے 23 اور شبمن گل نے 27 رنز بنائے۔

کولمبو میں کھیلے گئے فائنل میچ میں سری لنکن ٹیم کے کپتان داسن شناکا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا۔ بھارتی بالرز نے سری لنکن بلے بازوں کو سوچنے تک کا موقع فراہم نہ کیا۔
سری لنکا کی پوری ٹیم محض 15.2 اوورز میں 50 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی جو کسی ون ڈے انٹرنیشل ٹورنامنٹ کے فائنل میچ میں کسی بھی ٹیم کا سب سے کم ترین ٹوٹل ہے۔

سری لنکن ٹیم ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں دوسری بار اتنے کم ترین اسکور پر آل آوٹ ہوئی ہے۔ اس سے قبل 2012 میں جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں سری لنکا کی ٹیم 43 رنز پر آل آوٹ ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:ایشیاکپ کے فائنل میں سری لنکا نے بھارت کو جیت کیلئے 51 رنز کا ہدف دیدیا

سری لنکا کے کپتان سمیت 5 بیٹرز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ کوشل مینڈس 5، پاتھم نسانکا 2، دھننجایا ڈی سلوا 4، ڈونتھ ویلالجے 8، پرمود مدوشن 1 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس سب سے زیادہ 17 اور دوشن ہیمانتھا 13 رنز بناکر نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے محمد سراج نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے سات اوورز میں 21 رنز دیکر 6 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں چار وکٹیں ایک ہی اوور میں حاصل کیں جبکہ ایک میڈان اوور بھی کرایا۔

ہاردک پانڈیا 3 جبکہ جسپریت بمراہ نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔

بھارت کا اسکواڈ

کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، کے ایل راہول، ایشان کشن، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، محمد سراج، جسپریت بمراہ

سری لنکا کا اسکواڈ

کپتان داسن شناکا، کوشل پریرا، پاتھم نسانکا، کوشل مینڈس، سدیرا سماراویکراما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، دونتھ ویلالجے، دوشن ہیمانتھا، کاسون راجیتھا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *