توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری

IMRAN KHAN IN COURT

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا ، اٹھائیس جنوری تک جواب طلب کر لیا۔

موجودہ نظام کو چیلنج نہ کرنے کی صورت میں عمران خان کو گھر میں نظربندی کی پیشکش

سماعت جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔  بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے کیس کے ٹرائل پر حکمِ امتناعی جاری کرنے کی استدعا کی۔جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ کریمنل کارروائی کو اس موقع پر اسٹے کرنے کی کوئی عدالتی نظیر موجود نہیں۔ دوسرے فریق کو آ جانے دیں۔ دونوں کو سُن کر دیکھ لیتے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیکرکی تجویزپر حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی بنادی

  سلمان صفدر نے کیس دوسرے بینچ کو بھیجنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اس سے پہلے اس کیس سے متعلق پانچ درخواستیں سن چکے ہیں۔۔۔  جسٹس راجہ انعام امین منہاس کا کہنا تھا کہ وہ ضمانت کی درخواستیں تھیں یہ الگ معاملہ ہے۔۔۔یہ عدالت کیس سُنے گی۔ عدالت نے سماعت 28 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *