عمران خان ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے، شاہ محمود قریشی

imran khan laughing

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں پر ضمنی الیکشن میں عمران خان کو بطور امیدوار اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان کی سربراہی میں زمان پارک لاہور میں ہونے والے کور کمیٹی اور پارلیمانی کمیٹی اجلاس کے بعد پارٹی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے فیصلہ میڈیا کو بتادیا۔

پی ڈی ایم حکومت نے عوام پر پیٹرول کا ایٹم بم گرادیا، ایک ساتھ 35 روپے فی لیٹر کا اضافہ

انہوں نے کہا کہ پولیٹیکل انجینئرنگ کی خاطر بلدیاتی الیکشن نہیں کروائے جارہے۔ دوسری طرف قومی اسمبلی کے 33 حلقوں میں انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے۔

عمران خان کے ساتھ جو ہوگا مکافات عمل ہوگا، زندگی اب روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین نے مزید کہا کہ پارٹی نے ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، پی ٹی آئی سیاسی میدان میں موجود رہے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ 17 جولائی کے انتخابات میں بھی عوام نے ہمارے حق میں فیصلہ سنایا، قوم مطالبہ کرتی ہے فوری انتخابات کروائے جائیں۔

فواد چودھری کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم

انہوں نے کہا کہ عوام ایک بار پھر عمران خان پر اعتماد کرتے ہوئے 16 مارچ کو واضح پیغام دیں گے۔

شیخ رشید کی راول پنڈی کی لال حویلی کو سِیل کردیا گیا

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 90 روز سے زائد کی تاخیر سے ہوئے تو یہ آئین کی خلاف ورزی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *