چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہماری جنگ حقیقی آزادی کی ہے جس کے لیے ساری قوم کو تیار ہونا ہے۔
زمان پارک کے باہر افطار پر آئے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ چوروں کے ٹولے کو سہولت کاروں نے ہمارے اوپر ہمیں غلام سمجھ کر بٹھا دیا ہے، میرے گھر پر حملہ کیا، ابھی علی امین کو گرفتار کر لیا یہ بتانے کے لیے کہ ہم غلام ہیں۔
وزیراعظم اور کابینہ تین رکنی بینچ کے فیصلے پر عمل نہ کریں، قومی اسمبلی میں قرارداد منظور
عمران خان نے کہا لا الہ الا اللہ خوف کے بت کو توڑتا اور انسان کو غیرت مند بناتا ہے، بزدل آدمی لیڈر نہیں بنتا نواز شریف بن جاتا ہے، لیڈر خوفزدہ نہیں ہوتا بلکہ غیرت مند سچا اور ایماندار ہوتا ہے، غیرت مند انسان کی معاشرے میں عزت بڑھ جاتی ہے جبکہ بے غیرت آدمی ارب پتی بھی ہو عزت نہیں ہوتی۔
الیکشن وقت پر ہوں گے، اقلیتی فیصلہ تو فیصلہ ہی نہیں ہوتا اسے ماننا کیسا: مریم نواز
عمران خان نے کہا افغانستان کو تین سپر پاورز فتح نہ کرسکیں، ہندوستان والے پہلے ہی غلام تھے وہ نہیں لڑتے تھے، جو بھی افغانستان اور قبائلی علاقوں سے گزر کر ہندوستان کو فتح کرنے آتا تھا تو دہلی پانی پت سے پہلے کوئی انہیں روکتا نہیں تھا جو جنگ جیتتا تھا اس کا حکمران بن جاتا تھا، آزاد لوگ آزادی کے لیے کھڑے ہوتے ہیں غلام لوگ آزادی کی جنگ نہیں لڑتے۔