ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا گیا

IMRAN KHAN IN COURT

اسلام آباد کی بینکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کے خلاف فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت ممنوعہ فنڈنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی قانونی ٹیم کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آرڈر کی کاپی عدالت میں پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف معاہدے کے نتیجے میں ملک میں مزید مہنگائی ہوگی، وزیر اعظم

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں عمران خان کو 28 فروری کو پیش ہونے کا حکم دیا۔ بینکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے کیس کی سماعت کی۔ کیس کی سماعت 28 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔

چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *