80 فیصد امکان ہے کہ منگل کو گرفتار کرلیا جاؤں گا، عمران خان

IMRAN KHAN VIDEO MESSAGE READY FOR TALKS

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ جب وہ مقدمات میں ضمانت کے لیے منگل کو عدالت میں پیش ہوں گے تو اسلام آباد پولیس گرفتار کرسکتی ہے۔

سی این این کو انٹرویو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’اس بات کے 80 امکانات ہیں کہ مجھے گرفتار کیا جائے گا، اس وقت قانون کی حکمرانی نہیں ہے، سب کچھ صرف ہماری جمہوریت کو ختم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، 10 ہزار سے زیادہ کارکنوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ میری پوری سینئر قیادت جیل میں ہے۔

9مئی کے واقعے سے پاکستان کی بدنامی ہوئی، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ مجھ پر قاتلانہ حملے ہوئے اور قتل کی کوشش کی وجہ یہ تھی کہ پی ڈی ایم ضمنی انتخابات ہار چکے تھے اور پی ٹی آئی زیادہ سے زیادہ مقبول ہو رہی تھی، اس لیے میں جانتا تھا کہ میری جان کو خطرہ ہے اور مجھے اس کے بارے میں کھلے عام بات کرنی پڑی۔

قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تحریک منظور

سابق وزیر اعظم نے اکتوبر میں شیڈول عام انتخابات کے بارے میں پی ڈی ایم حکومت کے ارادوں کے بارے میں خدشہ ظاہر کیا اور اس امکان پر تشویش کا اظہار کیا کہ انتخابات اس وقت تک ملتوی کیے جاسکتے ہیں جب تک کہ حکومت کو یقین نہ ہو کہ پی ٹی آئی کامیاب نہیں ہوگی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی دو ہفتوں کیلئے عبوری ضمانت منظور کرلی

پی ٹی آئی کے سربراہ نے پاکستان کے استحکام کے لیے ایک مضبوط دفاعی نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے موجودہ دور کو “غیر متوقع” قرار دیا۔

عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے ساتھ اپنے ماضی کے تعاون کا اعتراف کیا۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کے آخری چھ ماہ کے دوران انہیں اقتدار سے ہٹانے کی کوششیں کی گئیں۔

حکومت کا زمان پارک میں آپریشن کے لیے عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ

انہوں نے متحد پاکستان کی اہمیت اور فوج کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کرنے پر زور دیا۔ عمران خان نے خبردار کیا کہ فوج کے خلاف فتح کی صورت میں بھی اس کا نتیجہ بالآخر ملک کو ہی نقصان ہوگا۔

نیا اجالا کی انگلش ویب سائٹ‌ وزٹ‌کرنے کے لیے مجھے کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *