عمران خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت

ALI AMIN GANDA PUR AND IMRAN KHAN

بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو صوبے کے حقوق کیلئے وفاقی پلیٹ فارمز پر بات چیت جاری رکھنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو وزیراعظم سے ہوئی ملاقات کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی جس پر عمران خان نے انہیں صوبائی حقوق کیلئے ایس آئی ایف سی اور دیگر وفاقی پلیٹ فارم پر بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

19 رکنی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھالیا، صدر مملکت آصف زرداری نے ان سے حلف لیا

بیان کے مطابق ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے شمالی وزیرستان میں ہونے والے حملے پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ سکیورٹی معاملات میں سکیورٹی اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے۔

بیرسٹر سیف کے بیان کے مطابق ملاقات کے دوران سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخوا سے امیدواروں ناموں پر مشاورت کے ساتھ بانی پی ٹی آئی سے منظوری بھی لے لی گئی ہے۔ جبکہ صوبے میں امن وامان کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔

بیان کے مطابق ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان نے صحت کارڈ کی بحالی اور رمضان پیکیج پر خوشی کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *