چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم حکومت کا شوق پورا کردیں گے- ملک کی ساری جیلوں کو بھر دیں گے۔
اپنے ویڈیو بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہم جس طرف جا رہے ہیں مجھے خوف ہے ہم بچیں گے بھی نہیں۔ سازش کے تحت ہم پر مجرموں کی حکومت مسلط کی گئی ہے۔
خیبر پختون خوا کو انسداد دہشت گردی کے لیے اربوں روپے دیے وہ کہاںگئے؟ وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف کے بغیر کسی ریاست میں خوشحالی نہیں آ سکتی۔ معیشت کے لیے ضروری ہے کہ قانون کی حکمرانی ہو۔ ہم نے پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی بات کی ہے۔ پاکستان کا قیام لوگوں کا خواب تھا۔ قرار داد پاکستان مدینہ کی ریاست پر مبنی ہے۔اسلام کےنام پرپاکستان کے سوا اورکوئی ریاست نہیں بنی۔ریاست مدینہ کی بنیادعدل اورانصاف پررکھی گئی تھی۔
چیئرمین عمران خان کا جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان! pic.twitter.com/b0ibmXpmA0
— PTI (@PTIofficial) February 4, 2023
سابق وزیراعظم نے کہا کہ بحیثیت قوم ہم نہ جاگےاورجدوجہدنہ کی توصورتحال کے ذمے دار ہوں گے۔ دبئی اور ملائیشیا میں پیسہ لگانے والوں کو وہاں رُول آف لانظرآتاہے۔ ہماری سب سےبڑی طاقت 10 ملین اوورسیز پاکستانی ہیں، جو یہاں نہیں آتے کیوں کہ انہیں ہمارے نظام پر اعتمادنہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاناما کی وجہ سے نوازشریف جنرل باجوہ کو معاف نہیں کررہا، عمران خان
15 سے 20 لاکھ پاکستانی سرمایہ کاری شروع کریں تو پاکستان ترقی کرےگا ۔ عدم اعتماد کے دن پاکستان میں ڈالر 178 کا تھا، آج 100 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ ہمارے 3 سال 8 ماہ میں ڈالر 55 اور موجودہ ایک ہفتے میں 50 روپے مہنگا ہوا۔ ڈالر مہنگا ہونے کے عام لوگوں پر اثرات آنے لگے ہیں۔ پاکستان میں مہنگائی 50 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
عمران خان کے ساتھ جو ہوگا مکافات عمل ہوگا، زندگی اب روتے ہوئے گزرے گی، مریم نواز
عمران خان نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے کے برے اثرات ابھی آئے نہیں،آنے والے ہیں۔ آٹا،گیس،بجلی پہلے ہی مہنگی ہے، مزیدمہنگی ہونے جارہی ہے۔ تیل مہنگا ہوتا ہے تو ہر چیز مہنگی ہو جاتی ہے۔ تیل ہمارے دور میں 110 سے 115 ڈالر فی بیرل تھا،آج 85 ڈالر فی بیرل ہے۔
اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
پی ٹی آئی رہنماؤں پر مقدمات اور گرفتاریوں پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم حکومت کا یہ شوق بھی پورا کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ساری جیلیں بھر دیں گے۔