چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ جو کام کرتے ہیںکشتیاں جلا کر کرتے ہیں- اسلام آباد میں اپنی رہائش بنی گالہ پر یوٹیوبر سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ عوامی سپورٹ ہے- میں نے سب کچھ بیچ کر پاکستان میں انویسٹ کیا۔
عمران خان نے کہا کہ ہم آرام سے اسلام آباد کو بند کر سکتے ہیں اور میں فائنل قدم اس لیے لوں گا کہ اپنے مقصد تک پہنچ جاؤں۔ ہم نے 4 دن کے نوٹس پر ہاکی کا میدان بھرا یہ کوئی نہیں کرسکتا اور انہوں نے مل کر مینار پاکستان پر جلسی کی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہوگیا
عمران خان نے کہا کہ تمام مسئلے کا حل شفاف انتخابات اور سیاسی استحکام میں ہے جبکہ ملک میں عدم استحکام ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن کے پاس طاقت ہے کیا انہیں نظر نہیں آ رہا ؟ کارڈز سارے ہمارے پاس ہیں اور پنجاب حکومت کی ان دنوں میں میری اہمیت نہیں بلکہ صرف اتنی اہمیت تھی کہ حمزہ شہباز نکل جائے۔