وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن سے تین گھنٹے ون آن ون ملاقات

putin imran

وزیراعظم عمران خان کامیاب دورہ روس کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر پیوٹن کی تین گھنٹے ون آن ون ملاقات ہوئی۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق روسی صدر اور وزیراعظم عمران خان کی ملاقات میں توانائی سے متعلق ممکنہ منصوبوں پر تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے گیس پائپ لائن منصوبے کو ملکی معاشی ترقی کیلئے فلیگ شپ منصوبہ قرار دیا-

وزیراعظم نے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ وزیراعظم نے روس سے تعلقات کے فروغ کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ باہمی اعتماد تعاون کو وسعت دینے کا باعث بنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم عمران خان کا روس میں پُرتپاک استقبال

اس سے قبل روسی فیڈریشن کے ایگزیکٹو ہیڈکوارٹرز کریملن پہنچنے پر صدر پیوٹن نے وزیراعظم عمران خان پرتپاک استقبال کیا۔

23 سال کے بعد کسی پاکستانی وزیر اعظم کا روس کا یہ پہلا دورہ ہے- اور اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی تجدید کے لئے ایک تاریخی قدم قرار دیا جا رہا ہے-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *