فارن فنڈنگ کیس میں‌ عمران خان سمیت 5 رہنماوں‌کے خلاف مقدمہ درج

IMRAN KHAN WORRIED NAYAUJALA

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے فارن فنڈنگ کیس میں عمران خان سمیت پانچ رہنماؤں، نجی بینک منیجر اور پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم پر مقدمہ درج کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی اے حکام نے فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا۔

ذرائع کے مطابق مقدمے میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت سمیت چھ رہنماؤں کو نامزد کیا گیا ہے- جن میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، سینیٹر سیف اللہ نیازی، سردار طارق، سید یونس، عامر کیانی، طارق شفیع شامل ہیں جبکہ نجی بینک منیجر سمیت پی ٹی آئی کی فنانشل ٹیم کے متعدد ارکان کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان  کیخلاف  دہشت گردی کا کیس ختم

ایف آئی اے کے ذرائع نے مقدمہ درج کیے جانے کی تصدیق کی ہے. ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات جاری ہیں، ملزمان نے فارن ایکس چینج ایکٹ کی خلاف ورزی کی- ملزمان نجی بینک اکاونٹ کے بینیفیشری تھے- بینک اکاؤنٹ میں ابراج گروپ سے بھی 21 لاکھ ڈالر آئے۔

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس میں‌عمران خان نے معافی مانگ لی

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے عارف نقوی کا الیکشن کمیشن میں بیان حلفی جمع کرایا- ابراج گروپ کمپنی نےتحریک انصاف کے اکاونٹ میں پیسے بھیجے- ووٹن کرکٹ کلب سے دو مزید اکاؤنٹ سے رقم وصول ہوئی- نجی بینک کے سربراہ نے مشتبہ غیر قانونی تفصیلات میں مدد کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *