توشہ خانہ ٹو کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹو کیس میں رہا کرنے کا حکم دیا۔
جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت منظور کرنے کا مختصر تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ کہا درخواست گزار ضمانت کا غلط فائدہ نہیں اٹھائے گا۔ جب تک عدالت استثنیٰ نہ دے درخواست گزار ہر سماعت پر ٹرائل کورٹ میں حاضرہوگا، درخواست گزار ضمانت کا غلط فائدہ اٹھائے تو استغاثہ ضمانت واپس لینے کی درخواست دے سکتا ہے۔
عمران خان کی رہائی میں کسی کردار ادا کرنے کا مرحلہ ابھی نہیں آیا، مولانا فضل الرحمان
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس می ضمانت منظور۔۔۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے رہائی کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے درخواست ضمانت منظور کی۔ جسٹس حسن اورنگزیب نے ریمارکس دئیے کہ میری رائے کے مطابق یہ سارا تخمینہ لگانے والے پرائیوٹ شخص کی شہادت پر ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کی کال دے دی
شہادت کا معاملہ پراسیکیوٹنگ ایجنسی کو ثابت کرنا ہوتا ہے۔ میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت منظور کر رہا ہوں۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو دس لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ جسٹس میاں گل حسن نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ نے اب ٹرائل میں پیش ہونا ہے۔ اگر آپ ٹرائل کورٹ میں پیش نہیں ہوتے تو ضمانت منسوخ ہو سکتی ہے۔۔۔