عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی- سابق وزیراعظم نے خاتون جج کے بارے میں کہے الفاظ پر افسوس کا اظہار کر دیا ۔ عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کرا دیا گیا۔
مزید پڑھیں: پیمرا نے عمران خان کی تقاریر براہ راست دکھانے پر پابندی لگا دی
عمران خان نے نئے جواب میں کہا کہ غیرارادی طور پر بولے گئے الفاظ پر افسوس ہے۔ مقصد خاتون جج کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ آئندہ ایسے معاملات میں انتہائی احتیاط سے کام لوں گا۔
یہ بھی پڑھیں:جو بائیڈن کی بیٹی کی ڈائری چرانے کے الزام میں دو افراد کو سزا
عمران خان کا اپنے جواب میںکہنا ہے کہ عدالتیں ہمیشہ معافی اور تحمل کے اسلامی اصولوں کو تسلیم کرتی ہیں۔ معافی کے اسلامی اصول اس کیس پر بھی لاگو ہوں گے۔ عمران خان نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لینے کی استدعا کی ہے۔