بانی رکن اور سابق گورنر عمران اسماعیل بھی عمران خان کو خدا حافظ کہہ گئے

Founding member pti resign from party imran ismail

تحریک انصاف کے بانی رکن اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے استعفی دے دیا اور کہا ہے کہ خان صاحب اور تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے کے عوض انہیں رہا کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:9 مئی واقعات کے بعد حکومت کا تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور

رہائی کے بعد کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ میری آخری سیاسی پریس کانفرنس ہے، میں پی ٹی آئی کے بانی ارکان میں سے ہوں، آج ان کو سوچنا چاہیے جو عمران خان کو ہدایت دیتے تھے، عمران خان کے گرد بیٹھ کر انہیں مشورے دینے والوں کو سوچنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:9 مئی واقعے کے ذمہ داران کو قوم نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی، آرمی چیف

انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملنی چاہیے تاہم ابھی انکوائری میں ثابت نہیں ہوا کہ کون ملوث ہے۔

شیریں مزاری کی سیاست سے کنارہ کشی جبکہ فیاض الحسن چوہان کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

انہوں نے اعلان کیا کہ میں پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے استعفی دیتا ہوں اور پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفی دیتا ہوں تاہم میری سیاست ختم ہوئی یا نہیں اس بات کا ابھی حتمی فیصلہ نہیں کرسکا، خان صاحب! آپ کو اور پاکستان تحریک انصاف کو اللہ حافظ کہتا ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *