آئی ایم ایف نے قرض پروگرام بحال کرنےکے لیے پاکستان کے سامنے نئی شرط رکھ دی۔ پانچ بڑے برآمدی شعبوں پر سترہ فیصد جنرل سیلز ٹیکس لگنے کا امکان ہے۔ بنیادی غذائی اشیا اور ادویات کی ٹیکس چھوٹ کو تحفظ دیا جائے گا-
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات 10 روپے تک مہنگی ہونے کا اعلان آج متوقع
آئی ایم ایف کی شرط کے تحت حکومت نے جن اشیا پر ٹیکس چھوٹ دے رکھی ہے- ان پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس لگانا ہوگا۔ آئی ایم ایف کی نئی شرط کے تحت موبائل فونز پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد تک کیے جانےکا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:پاکستان کو آئی ایم ایف نے ایک ارب 39 کروڑڈالر دے دیے
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ پر حکومت نے 330 ارب روپےکا سیلز ٹیکس استثنا ختم کرنے کی تیاری کرلی ہے۔