ہمارا اپنا کوئی لاپتہ ہو جائے تو ہم خود کیسا محسوس کرینگے؟ وکیل، جج یا آئی جی بعد میں، ہم انسان تو پہلے ہیں، چیف جسٹس

IHC

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مدثر نارو اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے درخواستوں پر سماعت کی- درخواست گذار کے بیٹوں کی گمشدگی کے حوالے سے چیف جسٹس کا تفتیشی افسر تھانہ سبزی منڈی پر شدید اظہار برہمی۔ کہا کیا آپ تفتیش کے اہل ہیں؟ جو دو پھول لگائے ہیں اسکے اہل ہیں؟ چیف جسٹس نے کہا ملک کے مفاد میں ہے کہ یہ مسئلے حل ہو جائیں اور کچھ نہیں، ہمارا اپنا کوئی لاپتہ ہو جائے تو ہم خود کیسا محسوس کرینگے؟ وکیل، جج یا آئی جی بعد میں، ہم انسان تو پہلے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے الزامات، پاک فوج نے تمام دعووں‌کو مسترد کردیا

چیف جسٹس عامر فاروق کا لاپتہ افراد کے کیسز ڈویژن بینچ منتقل کرنے کا فیصلہ، ریمارکس دیے کہ اسی نوعیت کے کچھ کیسز ڈویژن بینچ میں بھی زیرسماعت ہیں، عہدہ، طاقت چھوڑ دیں، انسان بن کر سوچیں،یہ کیسز بھی ڈویژن بینچ میں ہی منتقل کر کے سن لیتے ہیں،کسی فریق کو کیس ڈویژن بینچ کو منتقل کرنے پر کوئی اعتراض تو نہیں؟

یہ بھی پڑھیں:جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ کابینہ نے کمیٹی تشکیل دی تھی، میٹنگز ہوئیں، چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ میٹنگز تو ہوتی رہتی ہیں نتیجہ کیا نکلا؟ جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اعظم نذیر تارڑ کے استعفے کے بعد کمیٹی غیرفعال ہو گئی، چیف جسٹس نے سوال کیا کہ نئے وزیر قانون آ چکے ہیں کمیٹی غیرفعال کیسے ہو گئی؟ کل حکومت تبدیل ہو جاتی ہے تو کیا کمیٹی ختم ہو جائے گی؟ سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ چلے گئے تو کیا اب یہ کیس ختم ہو جانا چاہیے؟اگر کچھ نہیں کرنا تو بتا دیں ان کیسز کو ویسے ہی ختم کر دیتے ہیں، کیسز میں کیا کوششیں کی گئی ہیں؟

ضرور پڑھیں:توہین عدالت کیس: عمران خان کو 7 دن میں دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم

چیف جسٹس کے سوال پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ لواحقین سے میٹنگز ہو چکی ہیں اب مزید کارووائی کرنی ہے، ہمیں کچھ مزید وقت چاہیے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سارے کیسز 2،2 سال سے زیرالتوا ہیں اور کتنا وقت چاہیے؟ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ یہ دس مرتبہ وقت مانگ چکے ہیں، عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *