انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

ICC T20 WORLDCUP

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ24 اکتوبر کو ہو گا۔

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میلہ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک سجے گا- متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور عمان میں مقابلے ہوں‌ گے- پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ 24 اکتوبر کو ہو گا۔ 23 اکتوبر کو آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ اور انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز کے مابین میچز ہوں گے۔

پاکستان اپنا دوسرا میچ 26 اکتوبر کو نیوزی لینڈ اور تیسرا 29 اکتوبر کو افغانستان کے خلاف کھیلے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو ایک وکٹ سے شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل 10 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا سیمی فائنل 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور ویسٹ‌انڈیز کی کرکٹ ٹیمیں‌آج میدان میں‌مدمقابل ہوں‌گی، اسکواڈ کا اعلان
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *