پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی حکام کے اجلاس کا پہلا دور ختم ہوگیا، پی سی بی بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ٹیم بھیجنے کے اپنے موقف پر قائم ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم کے پاکستان نہ آنے پر ورلڈ کپ کے لیے حکومت کی ہدایات پر عمل ہوگا۔
پی سی بی نے آئی سی سی کے فنانشل ماڈل پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جبکہ اجلاس میں پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
پاکستان کی جانب سے ہائبرڈ ماڈل کے بعد ایشیا کپ میں بھارت کیا کرے گا؟؟
نجم سیٹھی اور گریگ بارکلے کے درمیان کل مذاکرات کا دوسرا دور ہوگا۔ آئی سی سی چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو نے لاہور کے عجائب گھر کا دورہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ کا میزبان کون ہوگا؟میزبانی حاصل کرنےکےلئے یو اے ای حکام سرگرم
واضح رہے کہ چئیرمین آئی سی سی گریگ بارکلے نجی ایئرلائنز کی پرواز سے لاہور پہنچے، پی سی بی کے سینئر عہدے داروں نے انہیں ائیرپورٹ پر خوش آمدید کیا، چئیرمین آئی سی سی دبئی سے لاہور پہنچے تھے۔
پی سی بی نے چئیرمین آئی سی سی کو لاہور کے علامہ اقبال ائیرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل کیا۔ ائیرپورٹ پر پی سی بی حکام نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے جب کہ آئی سی سی چئیرمین پاکستان دورے پر خوش دکھائی دیئے۔