وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومی ادارے قابل احترام ہیں۔ادارے ایک پیج پر ہیں اور ملک کے اتحاد کی ضمانت ہیں۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف کی ملاقات میں موجودہ ملکی اور سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی۔ ملاقات میں وفاقی کابینہ اراکین اور دیگر حکام شریک تھے۔
اس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ گزشتہ روز ہونے والی اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی پر مشاورت کی گئی۔
استعفیٰ نہیں دوں گا
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔ اجلاس میں ملکی تازہ سیاسی صورتحال، حکومتی امور اور نئی قانون سازی کے امور بھی زیر بحث آئے۔