دوہزار چوبیس میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟ وفاقی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سال دوہزار چوبیس میں کل انتالیس تعطیلات ہوں گی- جن میں سے سولہ عام تعطیلات جب کہ تئیس اختیاری چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پانچ فروری یوم کشمیر پر عام تعطیل ہوگی-
تئیس مارچ، یکم مئی کو بھی عام تعطیل ہوگی- دس سے بارہ اپریل کو عیدالفطر کی تین چھٹیاں ہوں گی- سترہ سے انیس جون کو بڑی عید کی چھٹیاں ہوں گی۔
اسی طرحمحرم الحرام، عید میلاد النبی، اقبال ڈے اور کرسمس کی چھٹیاں بھی شامل ہیں۔