حارث رؤف نے اپنی ہم جماعت مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا

HARIS RAUF NIKKAH

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے مزنا مسعود ملک سے نکاح کر لیا۔

سلمان خان کی شادی کے بعد شادی کروں‌ گا، باہو بلی سٹار پربھاس نے تاریخ‌بتا دی

سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

نکاح کی پروقار تقریب میں شاہد آفریدی ان کے داماد شاہین آفریدی، لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید، سابق ٹیسٹ کرکٹر ریاض آفریدی اور سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا سمیت کئی شخصیات نے شرکت کی۔

محمد عامر کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

اس سے قبل حارث رؤف کی دلہن مزنا مسعود ملک کی نکاح کی تیاریوں کی تصاویر منظر عام پر آئی تھیں جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *