ہیپی برتھ ڈے ماہرہ خان: خوبرو اداکارہ ماہرہ خان نے زندگی کی 38بہاریں دیکھ لیں

MAHIRA KHAN 1

اداکارہ ماہرہ خان نے زندگی کی 38بہاریں دیکھ لیں۔

مداح آج اپنی پسندیدہ ہیروئن ماہرہ خان کی سالگرہ منا رہے ہیں۔ دلکش اداؤں سے پرستاروں کے دلوں کے تار چھیڑنے والی خوبصورت فنکارہ نے کیرئیر کا آغاز سال 2006میں وی جے کی حیثیت سے کیا اور وہ 2008میں ایک ریالٹی شو کی میزبانی کرتی نظر آئی۔

سپر اسٹار ماہرہ خان کا نارویجین ڈانس گروپ کے ساتھ رقص کا مظاہرہ

کیرئیر کی ابتداء میں ماہرہ خان کو کوئی خاص کامیابی نہیں مل رہی تھی مگر چند ہی برسوں بعد معروف ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی نظر ان پر پڑی اور انہیں ”ہم ٹی وی“ کے ڈرامے ہمسفر میں مرکزی رول آفر کردیا جس نے انہیں راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور اس کے بعد ان پر شوبز انڈسٹری میں کامیابیوں کے دروازے کھلتے چلے گئے۔ آج ان کا شمار نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی مشہور ترین اداکاراوں میں کیا جاتا ہے۔

عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان کی 48 ویں سالگرہ

ماہرہ خان 21دسمبر1984کو کراچی میں پید اہوئیں۔ او لیول کرنے کے بعد وہ سترہ برس کی عمر میں یونیورسٹی آف ساودرن کیلی فورنیا میں داخلہ لے لیا۔ امریکہ میں انہوں نے گزربسر کے لئے ایک سٹور میں کیشئیر کے طور پر کام کیا۔ وہ 2008میں تعلیم ادھوری چھوڑ کر واپس پاکستان آگئیں جہاں خوش قسمتی ان کی منتظر تھی۔

شاہ رخ کی نئی آنے والی فلم ’پٹھان‘ کے گانے ’بے شرم رنگ’ پربھارت میں تنازع

ماہرہ خان نے ہمسفر کے بعد شہر ذات، صدقے تمہارے، بن روئے، میں منٹو اور ہم کہاں کے سچے تھے جیسے کامیاب ڈراموں میں مرکزی کردار اداکئے اور وہ ناظرین کی محبوب ترین اداکارہ بن گئیں۔

ڈراموں میں نام کمانے کے بعد انہوں نے فلموں کا رخ کرلیا اور ہو من جہاں، ورنہ، سات دن محبت ان، سپرسٹار اور قائد اعظم زندہ باد جیسی فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کے ذریعے خواب داد سمیٹی۔

فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے 4 دنوں‌میں‌ 62 کروڑ‌ کا بزنس کرلیا

ماہرہ خان نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ بھی سپرہٹ فلم رئیس میں بھی مرکزی کردار ادا کیا جسے دونوں ملکوں میں بے حد سراہا گیا۔

پاکستان کی اس خوبصورت اداکارہ نے اپنے کیرئیر میں اب تک 30سے زائد ایوارڈ اپنے نام کئے ہیں اور ان کی کامیابیوں کا سفر تیزی سے جاری ہے۔

کیلاش قبیلے کے تاریخی اور قدیمی تہوار چاؤموس میں چراغاں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *