لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر لی

Hamza shahbaz bail

لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے لیگی رہنما کو ایک ایک کروڑ کے دو مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت سے متعلق درخواست پر سماعت کی. عدالت نے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی. نیب کو ن لیگی رہنما کی رہائی کا حکم دے دیا.
این اے 75 ڈسکہ ضمنی انتخاب میں‌گڑبڑ، الیکشن کمیشن کا دستاویزات فراہم کرنے کا حکم
حمزہ شہباز کو ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے.

گذشتہ روز حمزہ شہباز کے وکلا نے موقف اپنایا تھا کہ حمزہ کی گرفتاری کے سترہ ماہ بعد فرد جرم عائد کی گئی. سپریم کورٹ بیس ماہ کی تاخیر کرنے پر نیب کیسز میں ملزموں کو ریلیف دے چکی ہے.
تمام سیاسی جماعتیں میچور ہوجائیں، چیف الیکشن کمشنر کی خواہش
نیب پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا تھا کہ اگر چھ ماہ کا وقت دیا جائے تو کیس کا ٹرائل مکمل ہو جائے گا.
مسلم لیگ نون نے پنجاب اور خیبرپختون خوا کے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں ‌میدان مار لیا
نیب کے کے مطابق حمزہ شہباز اور ان کے والد شہباز شریف نے انڈسٹریل یونٹس سے اربوں روپے کے اثاثے بنائے. ملازمین اور فرنٹ مین کے ذریعے بے نامی اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کی. اس سے پہلے حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز کیس میں ضمانت منظور ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *