حکومت کا زمان پارک میں آپریشن کے لیے عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ

FORCES OUTSIDE ZAMAN PARK LAHORE IMRAN KHAN RESIDENCE

نگراں وزیر اطلاعات عامرمیر نے دعویٰ کیا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث 8 دہشت گردوں کو زمان پارک سے فرار ہوتے وقت گرفتار کرلیا ہے جبکہ زمان پارک میں آپریشن کے لیے پنجاب حکومت نے عمران خان سے مذاکرات کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب پولیس کی جانب سے زمان پارک کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے- جبکہ زمان پارک جانے والے تمام راستے بند ہیں۔ اور پی ٹی آئی کارکنوں کے کیمپ بھی خالی ہوگئے ہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات عامر میر کے مطابق زمان پارک کے اطراف میں سیکیورٹی پر تعینات لاہور پولیس نے کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کو زمان پارک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت پہلے ہی کی جا چکی تھی۔

زمان پارک آپریشن کیلیے مذاکرات کا فیصلہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت اور عمران خان کے درمیان نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے جمعے کو مذاکرات ہوں گے، حکومتی ٹیم دوبجے کے بعد کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم زمان پارک کی سرچ کے حوالے سے عمران خان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گی اور رہائش گاہ کی تلاشی لینے پر اتفاق رائے ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکار زمان پارک کے سرچ کا حصہ بنیں گے۔

تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو عدالتوں نے رہا کرنے کا حکم دے دیا

نگراں وزیر اطلاعات عامر میر نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک میں سانحہ نو مئی سے جڑے چالیس شرپسند موجود ہیں۔

قبل ازیں پنجاب پولیس کا موقف تھا کہ فوجی تنصیاب پر حملہ کرنے والے متعدد دہشت گرد زمان پارک میں موجود ہیں جنہیں گرفتار کرنا ہے۔

یہ پڑھیں : قومی اسمبلی میں چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی تحریک منظور

راستے بند ہونے کے باعث شہریوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، رکاوٹوں کے باعث دفاتر اور تعلیمی اداروں میں جانے والے بچے شدید کوفت کا شکار ہوئے، رکاوٹوں پر کھڑی پنجاب پولیس کی جانب سے شہریوں کے ساتھ ناروا سلوک بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *