وزیراعظم شہبازشریف نے اسپیکرکی تجویزپر حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی بنادی۔ کمیٹی میں رانا ثنااللہ،اسحاق ڈار،عرفان صدیقی،راجہ پرویزاشرف،نوید قمر اورخالد مقبول صدیقی شامل ہیں۔
سیاسی مذاکرات کیلئے حاضر ہیں، فیصلہ پی ٹی آئی نےکرنا ہے: یوسف رضا گیلانی
وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی میں عبدالعلیم خان،چودھری سالک حسین اورخالد مگسی بھی شامل ہیں
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات، صدر مملکت سے اسحاق ڈار کی ملاقات
گزشتہ رات چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی تھی۔ بیرسٹر گوہر نے تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش پر زور دیا تھا۔
توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
وزیراعظم شہباز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی کی تجویز مانتے ہوئے حکومتی اتحاد کی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،وزیراعظم نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ملکی سلامتی اور قومی مفاد کو مقدم رکھا جائے گا،وزیراعظم شہباز شریف نےکہا پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی کاوش کو سراہتا ہوں۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 188 مقدمات کی تفصیلات عدالت میں پیش