ڈالر کے اوپن ریٹ میں نمایاں کمی کے مثبت اثرات جمعرات کو سونے کی مقامی قیمتوں پر بھی مرتب ہوئے اور بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 7 ڈالر کے اضافے سے 1967 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود سونے کی مقامی قیمتوں میں کمی نظر آئی۔
مزید پڑھیں:اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپیہ مضبوط اور ڈالر 25.75 روپے سستا ہوگیا
فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 5400 روپے اور 4629 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 229000 روپے اور اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی گھٹ کر 196331 روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک میں ایک ہزار سی سی تک موٹر کاروں کی فروخت میں ستر فیصد کمی
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2750 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.86 روپے کی کمی سے 2357.68 روپے کی سطح پر آگئی۔