پاکستان میں‌ سونے کی قیمت میں‌ بڑی کمی ہوگئی

gold 163519 1280 e1675567812115

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مانیٹرنگ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 46ڈالر کی کمی سے 1865 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4000 روپے اور 3429روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی۔

ڈالر نے اونچی پرواز پکڑ لی مہنگا نہیں انتہائی مہنگا ہوگیا

حالیہ کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر دو لاکھ چالیس ہزار 500 روپے ہوگئی-

اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر ایک لاکھ 75 ہزار 326 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

امریکا، برطانیہ اور یورپی یونین نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 100 روپے گھٹ کر 2250روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 85.74روپے گھٹ کر 1929 روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *