جی 20 کانفرنس، چین اور تُرکی کے بعد مِصر اور سعودی عرب کا بائیکاٹ کا فیصلہ

G20 Conference in Srinagar Indian occupied kashmir

بھارت کی میزبانی میں ہونے والی جی ٹوئنٹی کانفرنس آغاز سے قبل ہی متنازعہ ہوگئی۔ چین اور تُرکی کے بعد مِصر اور سعودی عرب نے بھی بائیکاٹ کا فیصلہ سنا دیا۔

مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کانفرنس کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر کی حیثیت تبدیل کروانے سے متعلق مودی سرکار کی چال ناکام ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں رواں برس جی 20 کانفرنس کی میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ سری نگر میں 22 سے 24 مئی تک جی 20 رکن ممالک کے ’’ٹورازم ورکنگ گروپ‘‘ کا اجلاس ہورہا ہے۔

مودی تیسری مرتبہ الیکشن جیت کر بھارت کو ہندو ملک قرار دے گا، امریکی اخبار کا دعویٰ

چین نے اپنے موقف میں دہرایا ہے کہ بھارت نے اجلاس متنازعہ علاقے میں بلایا ہے جس پر تحفظات ہیں۔

ترکیہ، سعودی عرب اور مصر نے بھی جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر بھارت پر تنقید کی ہے۔

اسلامی تعاون کی تنظیم او آئی سی کے تمام ارکان کی جانب سے بھی بھارت پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔

نیا اجالا کی انگلش ویب سائٹ کے لیے یہاں‌کلک کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *