پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چودھری نے کہا ہےکہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ بھرپور اپوزیشن کریں گے، 25 کروڑ عوام کو زرداری، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان کے سہارے نہیں چھوڑا جا سکتا۔
پی ٹی آئی چھوڑنے کے بعد پہلی پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت موجودہ معاشی حالات کی براہ راست ذمہ دار ہے۔انہیں کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دے سکتے۔
عمران خان کا وزیرصحت عبدالقادرپٹیل کو 10 ارب ہرجانے کا نوٹس
انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، گرفتار کارکنوں کو جو ان واقعات میں ملوث نہیں تھے اور بے گناہ ہیں انہیں باہر نکالنا ہمارا فرض ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی صورت بھی پاکستان کی آنے واکی نسلوں کو بحران کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔
بانی رکن اور سابق گورنر عمران اسماعیل بھی عمران خان کو خدا حافظ کہہ گئے
فواد چودھری نے بتایا کہ ہماری تحریک انصاف کی تمام سابقہ لیڈر شپ اسد عمر ، شاہ محمود قریشی ، حماد اظہر اور دیگر رہنماوں سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل کے حل کی طرف جانا ہے اور ہم جائیں گے ہمارا ماننا ہے پاکستان کو مستقل سد باب کرنا ہو گا۔
جلد وقت تبدیل ہوگا اور آنے والے دنوں میں بہت بڑا سرپرائز دوں گا، عمران خان
مزید کہا کہ ہم سب کی مجموعی طور پر یہ ذمہ داری ہے نو مئی کے واقعات نہ ہوتے، دیکھتے ہیں آگے کیسا بڑھنا ہو گا۔