اسلام آباد میں‌ دھند ہی دھند، ٹریفک متاثر، فلائٹ‌ آپریشن معطل، موٹرویز بند

FOG IN ISLAMABAD

پنجاب کے بالائی اور میدانی علاقوں کے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی بھی شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے-

اسلام آباد میں‌ سری نگر ہائی وے سرینا چوک سے پشاور موڑ تک ایکسپریس ہائی وے اور فیض آباد کے اطراف بھی حد نگاہ انتہائی کم رہ گئی ہے۔ حد نگاہ صفر ہونے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے- اسلام آباد راولپنڈی شدید دھند کی لپیٹ میں ہونے سے مختلف علاقوں میں حدنگاہ صفر ہوگئی-

دوہزار چوبیس میں کتنی سرکاری چھٹیاں ہوں گی؟

پنجاب کے میدانی علاقوں کے بعد اسلام آباد میں بھی دھند اندھا دھند – رات سے دھند کے بادل اترے جو صبح تک چھائے رہے۔ حد نگاہ صفر ہو گئی۔ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ شدید دھند کے باعث موٹرویز کو مختلف مقامات پر بند کر دیا گیا ۔

اداکار و فلمساز ارباز خان نے میک اپ آرٹسٹ شوریٰ خان سے دوسری شادی کرلی

موٹروے ایم ون اسلام آباد سے پشاور مین ٹول پلازہ تک بند ہے۔ موٹروے ایم ٹو اسلام آباد سے بلکسر تک دھند کی وجہ سے بند ہے ۔ موٹروے ایم فائیو ملتان سے روہڑی تک بند کردی گئی۔

الیکشن کمیشن نے80 نکات پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا

سوات ایکسپریس وے کرنل شیر خان سے اسماعیلہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے شہریوں کو شدید دھند میں احتیاط اور غیرضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

قسم اٹھاسکتا ہوں بشری کا چہرہ نکاح والے دن دیکھا، عمران خان

اسلام آباد راولپنڈی کے اطراف شدید شدید دھند، اسلام آباد کا فلائٹ اپریشن متاثر ، حد نظر انتہائی کم ہونے پر شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کی پشاور لینڈنگ، بحرین، لندن، دمام اور دبئی سے پروازوں کی اسلام آباد امد میں تاخیر ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *