سیلاب اور بارشوں نے پاکستان میں تمام ریکارڈز توڑ ڈالے

IMG 20220826 192346

سیلاب اور بارشوں نے پاکستان میں تمام ریکارڈز توڑ ڈالے۔اب تک 900 سے زائد جانیں پانی کی بے رحم موجوں کا شکار بن گئیں۔ بستیاں اجڑ گئیں۔ گھروندے پانی بہا کر لے گیا۔ فصلیں برباد ہوگئیں۔ سڑکیں ، پل اور ڈیمز ٹوٹ گئے۔

این ڈی ایم اے نے ملک میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی رپورٹ جاری کردی۔

سیلابی ریلوں نے بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں تباہی مچا دی

ملک بھر میں 14جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب سے 937افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار343افراد زخمی ہوئے۔

بلوچستان میں 230،سندھ میں 293،پنجاب میں 164،آزاد کشمیر میں 37،گلگت بلتستان میں 9افراد مختلف حادثات میں موت کے منہ میں چلے گئے۔

این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بارش اور سیلاب سے5لاکھ 81ہزار207 مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا۔

بلوچستان میں 26ہزار897خیبر پختونخوا میں 15 ہزار117،پنجاب میں 84ہزار106،سندھ میں3لاکھ 68ہزار233مکانات کو مکمل اور جزوی نقصان پہنچا۔

ملک بھر میں 7لاکھ 8ہزار 98مویشی مرچکے ہیں۔ این ڈی ایم اے کے مطابق ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے شاہراہیں بھی متاثر ہوئیں۔

بلوچستان میں 710کلومیٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں۔ سندھ میں 2ہزار281اعشاریہ 5 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 37،خیبر پختونخوا میں 6اعشاریہ 5اور گلگت بلتستان میں 2کلومیٹر شاہراہ متاثر ہوئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *