پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر 809 ارب روپے ہوگیا، وزارت خزانہ کی رپورٹ‌جاری

FINANCE scaled e1669781516601

پاکستان کا مالیاتی خسارہ بڑھ کر آٹھ سو نو ارب روپے ہوگیا۔ وزارت خزانہ نے ماہانہ اقتصادی آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح پچیس اعشاریہ پانچ فیصد ہوگیا۔

برآمدات ، ایف بی آر ریونیو اور زرعی قرضوں کی فراہمی میں اضافہ ہوا۔ حکومتی اقدامات کی بدولت مہنگائی میں کمی متوقع ہے ،وزارت خزانہ کے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ، ترسیلات زر ،درآمدات ، غیر ملکی سرمایہ کاری اور زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ریکارڈ ہوئی-

پاکستان اور چین کا سی پیک میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

گزشتہ برس کے جولائی تاستمبر کے مہینوں میں مالیاتی خسارہ چار سو اڑتیس ارب روپے تھا ،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں چار ماہ میں کمی ہوئی-

پاکستان کو ایف 16 طیاروں کی مرمت کیلئےسامان کی فروخت کی منظوری

گزشتہ برس کے پانچ ارب تیس کروڑ ڈالر کے مقابلے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دوارب اسی کروڑ ڈالر ہے۔ جبکہ بیرون ملک سے ترسیلات زر میں آٹھ اعشاریہ چھ فیصد کمی ہوئی ہے-

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی گوگل کو ادائیگیاں روکنے کے حوالے سے خبروں کی تردید

چار ماہ میں بیرون ملک سے نو ارب نوے کروڑ ڈالر کی ترسیلات ہوئیں جو گزشتہ برس دس ارب اسی کروڑ ڈالر تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *