بھارت کو بڑا دھچکا، فیفا نے بھارتی فٹبال فیڈریشن کی رکنیت معطل کر دی- فیصلہ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے کیا گیا-
فیفا کے مطابق فیصلہ فٹبال قوانین میں بیرونی مداخلت کی وجہ سے کیا گیا- رکنیت کی معطلی کی وجہ سے بھارت اکتوبر میں انڈر 17 ویمن فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی سے محروم ہو گیا-
فیفا کا مزید کہنا ہے کہ بھارت میں فٹبال کے معاملات منتخب باڈی کے سپرد کیے جائیں-
یہ بھی پڑھیں: کامن ویلتھ گیمز میڈلسٹ انعام بٹ کا وطن واپسی پر شاندار استقبال
بھارتی عدالت نے مئی میں فٹبال فیڈریشن کو برطرف کر کے 3 رکنی کمیٹی قائم کی تھی- عدالت نے کہا تھا کہ فیفا قوانین کے تحت فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت قبول نہیں۔
فیفا نے پاکستان کی رکنیت بھی معطل کی تھی- تاہم 29 جون کو ہونیوالے اجلاس میں نارملائزیشن کمیٹی کو پی ایف ایف ہاوس اور اختیارات واپس ملنے پرفیفا نے پاکستان کی انٹرنیشنل رکنیت بحال کردی۔