وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں سیاسی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر بات چیت کی گئی۔ مختلف اداروں میں سربراہوں کی تعیناتیوں اور فنڈز کی منظوری دی گئی۔
اجلاس نے گلگت بلتستان میں تین سال کے لیے ایف سی تعیناتی کی سمری منظوری دیدی۔
وزارت داخلہ اور سی ڈی اے مارگلہ روڈ تجاوزات کے خاتمے پر ٹائم فریم دیدیا گیا۔ کورونا کے علاج کےلئے قائم آئسولیشن اسپتال کےلئے 2 لاکھ 19 ہزار 3 سو ملین روپے وزارت کی سپرد کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی کابینہ نے الیکٹرک وہیکل پالیسی کی مںظوری دے دی
وفاقی کابینہ نےجاوید غنی کی بطور چیئرمین ایف بی آر مدت میں تین ماہ کی توسیع کی منظوری دے دی۔ نیب اور امریکی تحقیقاتی ادارہ ایف بی آئی کےدرمیان مفاہمتی یاداشت کی منظوری دیدی۔ اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ موخرکردی۔
یہ بھی پڑھیں: سیاسی اور عسکری قیادت کا عزم
وفاقی کابینہ کے اجلاس کو پیٹرولیم ڈویژن گیس کی منصوبہ بندی کے حوالے سےبریفنگ دی گئی۔
کورونا وائرس کی نئی قسم نے پاکستان میں اینٹری دے دی
اجلاس میں پیمرا کونسل آف شکایات کی تشکیل نو موخر کردی گئی۔ ہائیڈو کاربن ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے ڈی جی کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 24 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی۔