پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

FAWAD CH REMAND

اسلام آباد کی عدالت نے فواد چودھری کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔

فواد چودھری کو لاہور سے لاکر اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ دوران سماعت پولیس کے تفتیشی افسر نے فواد چودھری کے آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی-

پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری گرفتار، مقدمے کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں

موقف اپنایا کہ فواد چودھری کے لاہور اور اسلام آباد کے گھروں کی سرچ وارنٹ کے بعد تلاشی لینی ہے- موبائل فون اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر ڈیوائسز برآمد کرنی ہیں-

محسن نقوی نے پنجاب کے نگراں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل میں کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے- سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے مزید 35 اراکین اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے

رہنما پی ٹی آئی کے وکلا نے موقف اختیار کیا کہ فواد چودھری نے بیان لاہور میں دیا جبکہ مقدمہ اسلام آباد میں درج کیا گیا ہے۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ۔ عدالت نے فواد چودھری کو فیملی کے ساتھ ملاقات کی اجازت بھی دی-

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *