آئندہ الیکشن ای وی ایم کے ذریعے ہی ہوں گے۔ اوورسیز پاکستانی بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔ وفاقی حکومت نے اعلان کر دیا- وزراکی کمیٹی بنادی گئی۔ کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فوادچودھری نے بتایا کہ عدالتوں میں دھکے کھانے سے بہتر ہے کہ اپوزیشن ہمارے ساتھ بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے قرض پروگرام بحالی کے لیے آئی ایم ایف کی نئی شرائط
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن بتائے کون سی انتخابی اصلاحات چاہتے ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا انتخابی منشور کا حصہ ہے- اپوزیشن کو اعتراض ہے تو ہوتا رہے۔
ضرور پڑھیں:وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے مذاکرات کے لیے 3 شرائط رکھ دیں
فواد چودھری نے کہا کہ نوازلیگ کو حکومت کا مشکور ہونا چاہیے- کیونکہ اب نوازشریف کے بیٹے بھی ووٹ ڈال سکیں گے۔