سپر اسٹار فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری

MBG

پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان اور وسیم اکرم کی فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

یوٹیوب سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کئے گئے ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم ’منی بیک گارنٹی‘ کے ٹیزر میں فواد خان کو وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ساتھ مزاحیہ انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میگا کاسٹ ، فُل ایکشن، میگا بجٹ فلم منی بیک گارنٹی آئندہ سال ریلیز ہوگی

اس میگا بجٹ فلم کے ٹیزر کو دیکھ کر یہ عندیہ ملتا ہے کہ شائقین کو نہ صرف بھرپور ایکشن بلکہ سسپنس کے ساتھ ساتھ کامیڈی بھی دیکھنے کو ملے گی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Wasim Akram (@wasimakramliveofficial)

گزشتہ دنوں جاری کئے گئے فلم کے ٹریلر میں سب ہی اداکاروں کو پیسے لوٹتے، ایک دوسرے کے خلاف سازش کرکے ایک دوسرے سے دولت کو چھیننے کی کوشش کرتے دکھایا گیا جبکہ ایک گینگ کو بڑی مہارت کے ساتھ بینک میں جمع دولت کو چراتے دیکھایا گیا تھا۔

فلم کی میگا کاسٹ میں وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ سمیت جاوید شیخ، فواد خان، عائشہ عمر، فیصل قریشی، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، حنا دلپذیر، گوہر رشید، علی سفینا، مانی، کرن ملک سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

بلاک بسٹر فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کے اپنی کامیابی کے سفر کے 100دن مکمل

فیصل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال عید الفطر پر سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کو کسی پروموشن مہم کی ضرورت نہیں، فلم ڈائریکٹر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *