ایف اے ٹی ایف اجلاس میں پاکستان کے اقدامات کی تعریف کی گئی. ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو جون تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے.
اجلاس میں ستائیس میں سے چوبیس پوائنٹس پر پاکستان کی جانب سے عملدرآمد کو تسلی بخش برقرار دیا گیا.
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
ایف اے ٹی ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے حکمت عملی کے تحت کاوَنٹر فنانس ٹیررازم سے متعلق بہترین کام کیا. قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ٹیررفنانس کے خلاف ایکشن بھی لیا.
مودی سرکار اپنے ہی شہریوںکے درپے، کسانوں نے دھرنے میں ٹارگٹکلر پکڑلیا، منصوبے کا اعتراف
ایف اے ٹی ایف کے اعلامیے کے مطابق پاکستان نےتمام ایکشن پلان پرایک جامع لائحہ عمل اپنایا۔ ایف اے ٹی ایف کا اگلا اجلاس جون میں ہو گا ۔
وزارت خزانہ کے مطابق فیٹف کی جانب سے دئیے گئے ایکشن پلان پر پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی. وزارت خزانہ کے مطابق فیٹف ورچوئل اجلاس میں وزارت خارجہ، نیکٹا اور فنانشل مانیٹرنگ یونٹ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی۔ پاکستانی وفد نے وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کی سربراہی میں کارکردگی رپورٹ پیش کی.