چندگھنٹوں کی بندش کے بعد فیس بک ، واٹس ایپ اور انسٹاگرام میں زندگی ایک مرتبہ پھر لوٹ آئی۔ واٹس ایپ میسجز کی گھنٹیاں پھر سے بجنے لگیں۔موبائل اسکرین پر انسٹاگرام اور فیس بک کے نوٹی فیکیشن پھر سے آنا شروع ہوگئے۔
امریکہ ، مراکش، میکسیکو ، بولیویا اور برازیل کے ہزاروں صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کو ویب سائٹ پر رپورٹ کیا.
مزید پڑھیں: ریاضی کی مشقوں کے لیے صحیح وقت کونسا ہے. سائنسدانوں کا نیا انکشاف
فیسبک بندش کی خبریں انٹرنیٹ پرمختلف ویب سائٹ کی بندش کے بعد سامنے آئیں۔ جس کے بعد انسٹا گرام اور واٹس ایپ بھی خاموش ہوگئے. کئی گھنٹوں کی بندش سے انٹرنیٹ صارفین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
فیس بک اور انٹرنیٹویب سائٹ دوبارہ بحال ہوگئی ہیں.
یہ بھی پڑھیں: رابطے میںرہیں، واٹس ایپ کے ساتھ بیک وقت 8 ویڈیو کالنگ کی سہولت