نہر سوئز میں چھ روز سے پھنسے مال بردار ایور گیون کا رخ درست کرلیا گیا. توقع ہے کہ اسے جلد سوئز کینال سے نکال کرٹریفک کو بحال کردیا جائے گا۔ دولاکھ ٹن وزنی جہاز چھ دن پہلے سوئز کینال میں پھنس گیا تھا جس سے بحری جہازوں کی آمدورفت رک گئی تھی اور عالمی معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا۔
پاکستان میں بھی دنیا بھر کی طرح سال کے پہلے سُپرمون کا نظارہ
کوششیں رنگ لے آئیں۔ امدادی کارروائیوں کے بعد نہر سوئیز پر پھنسے جہاز کارخ درست کرلیا گیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق گذشتہ کئی دنوں سے مصر کی ٹگ بوٹس اور بلڈوزر کی مدد سے دیوہیکل جہاز کو نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ جہاز کو جزوی طور پر نکالنے کے بعد امکان ہے کہ اہم آبی گزرگاہ جلد بحال ہو جائے گی۔
اندرون لاہور کی ثقافت اجاگر کرنے کا مشن
منگل کے روز مصر کے صحرائے سینا اور مشرق وسطیٰ میں ریت کے طوفان کے بعد یہ جہاز اپنا توازن اور سمت برقرار نہ رکھ سکا۔ ایور گیون جہاز نہر سویز کے جنوبی کنارے پر جا کر پھنس گیا تھا۔ جس کے باعث بحیرہ احمر اور بحیرہ روم کے درمیان ہر قسم کی بحری ٹریفک بلاک ہوگئی تھی۔
گھنٹوں کا سفر منٹوں میں طے کرنا والا سپر سونک جیٹ
جہاز کی لمبائی ایک ہزار تین سو بارہ فٹ ہے۔ جس کا وزن دو لاکھ ٹن ہے۔ اور یہ جہاز بیس ہزار کنٹینر اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ,27
فروری پاکستان کے ناقابل تسخیر دفاع کا یادگار دن
نہر سوئز کے متبادل راستے پر بحری جہاز کو تقریبا نو دن زیادہ لگتے ہیں۔ خبررساں ادارے کے مطابق بحری جہاز کے 25 افراد پر مشتمل عملے سمیت تجارتی سامان کو کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی جہاز سے تیل خارج ہوا ہے۔