اگر آپ نیا اجالا کے پلیٹ فارم سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنا چاہتے ہیں تو ہم آپ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ آپ نیا اجالا کے لیے رپورٹ، کالم، بلاگ اور فیچر لکھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنے علاقے کے حوالے سے خبریں اور مقامی افراد کے انٹرویوز بھی ہمیں بھجوا سکتے ہیں۔ضروری گزارشات ہم ہر طرح کے لکھنے والوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں تاہم ہماری صحافت کے موجودہ معیارات کے پیش نظر کچھ نکات کی نشان دہی بہت ضروری ہے۔
برائے مہربانی اپنی تحریر بھیجتے ہوئے ان امور کا خصوصی خیال رکھیں تاکہ آپ کا بھیجا گیا مضمون جلد شائع کیا جاسکے گرامر کے اعتبار سے معیاری اور درست زبان لکھی جائے۔
انتہائی مشکل زبان میں لکھنے سے گریز کریں۔ تحریر میں بازاری رنگ، گالم گلوچ اور پھکڑپن ہو نہ کسی پر کیچڑ اچھالا جائے اور نہ ہی ذاتیات سے متعلق لکھا جائے۔ غیر مہذب یا غیر اخلاقی مواد تحریر میں شامل نہ کریں۔ انداز بیاں مدلل اور شائستہ ہونا چاہیے۔ تحریر تعصبات اور منافرت سے پاک ہو۔ غلطیوں سے پاک 600 سے 1200 الفاظ پر مشتمل تحریر کو خود پروف ریڈ کرکے بھیجیں۔
مضمون کے ہمراہ اپنی تصویر اور مختصر تعارف بھی ارسال کرسکتے ہیں۔ تحریر کیسے بھیجیں آپ اپنی تحریران پیج یا ورڈ فارمیٹ میں بھیج سکتے ہیں، لیکن تحریر ای میل کرتے وقت متن والے حصے میں بھی ورڈ فارمیٹ میں مضمون کا ٹیکسٹ ضرور شامل کردیں تاکہ فائل ڈان لوڈ کرنے سے پہلے ہی مضمون پر ایک سرسری نگاہ ڈالی جاسکے۔
ایسے مضامین جن میں ای میل میں یونی کوڈ فارمیٹ میں متن دیا گیا ہو، پہلی فرصت میں پراسیس کیے جاتے ہیں۔ پالیسی کے مطابق تحریروں کی ایڈیٹنگ ادارہ کا حق ہے آپ اپنی تحریریں اس ای میل ایڈریسز پر ارسال کرسکتے ہیں۔