انگلش کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ برینڈن میک کلم کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ اچھا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اچھے مقابلے کی توقع ہے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیڈ کوچ انگلش ٹیم برینڈن میک کلم کا کہنا تھا عرب امارات میں بہترین کیمپ میں حصہ لیا، پاکستان میں آکر اچھا لگ رہا ہے- پاکستان میں اچھی مہمان نوازی کی جا رہی ہے- آج پہلا پریکٹس سیشن کیا ہے۔
برینڈن میک کلم کا کہنا تھا دونوں ٹیموں نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اچھی ٹریننگ کی ہے- راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے اچھی پچ بننے کی امید کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا پاکستان میں کرکٹ کے لیے بہت جذباتی شائقین ہیں، ہم بہترین کرکٹ کھیلنے کی امید کر رہے ہیں۔
انگلش ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا آسٹریلیا میں ورلڈکپ جیتنے سے کھلاڑیوں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:انگلش کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 سال بعد پاکستان آمد
ایک سوال کے جواب میں برینڈن میک کلم کا کہنا تھا شاہین شاہ آفریدی ایک بہترین فاسٹ بولر ہیں، شاہین شاہ آفریدی کی عدم دستیابی پاکستان کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔
ان کا کہنا تھا پاکستان کا ٹیسٹ اسکواڈ بہت اچھا ہے جو سینئرز اور جونیئرز پر مبنی ہے، ہمیں امید ہے کہ پاکستان کے ساتھ اچھا مقابلہ ہو گا اور دوسرے ٹیسٹ کے لیے مارک ووڈ کی دستیابی کے لیے بھی پرامید ہیں۔
ضرور پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل، انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے دی
سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا پاکستان کے خلاف جارحانہ مزاج کی کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان کے پاس ماضی میں بہترین فاسٹ بولرز آئےہیں، پاکستان میں کرکٹ سیریز چیلنچنگ ہوگی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں فُل ہاؤس کے سامنےکھیلنے کے لیے پرجوش ہیں، کھلاڑی یہ چاہتے ہیں کہ شائقین کرکٹ اسٹیڈیم میں پہنچیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن بھی پاکستانی ٹیم کے معترف
انگلش کوچ کا کہنا تھا پاکستان میں پہلی بار آکر خوشی محسوس کررہاہوں- پاکستان میں کئی سالوں سے کرکٹ نہیں ہوئی- پاکستان کی ایک جنریشن نے پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنے سامنے کھیلتے نہیں دیکھا- پاکستان میں آئندہ چند ہفتے محظوظ ہو کر کرکٹ کھیلیں گے۔
برینڈن میک کلم کا کہنا تھا مختلف کنڈیشنر میں خود کو ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں- پاکستان کو شکست دینے کے لیے انگلینڈ کو اچھا کھیلناہوگا، پاکستان میں بہترین سیریز کے منتظر ہیں۔
انگلینڈ کی ٹیم 17 برس بعد پہلی بار ٹیسٹ سیریز کھیلنے پاکستان آئی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔