ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر ریئسی کے ہیلی کاپٹر نے ایرانی صوبے مشرقی آذربائیجان میں ہنگامی لینڈنگ کی۔
ابراہیم ریئسی کے ساتھ ایرانی وزیرخارجہ حسین امیر، مشرقی آزربائیجان صوبے کے گورنر بھی موجود تھے۔ حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث امدادی ٹیموں کو صدر تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ڈرون یونٹس بھی امدادی کارکنوں کی مدد کر رہے ہیں۔ صدر ریئسی آذربائیجان میں ڈیم کا افتتاح کرنے کے بعد واپس آ رہے تھے۔
بعض مقامی ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر حکام بھی اسی ہیلی کاپٹر صدر رئیسی کے ہمراہ سوار تھے۔
جبکہ فارس نیوز کے مطابق ایرانی صدر کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔
دوسری جانب تسنیم نیوز کے مطابق ’ہیلی کاپٹر میں سوار صدر کے کچھ ساتھی سینٹرل ہیڈکوارٹرز سے رابطہ کرنے میں کامیاب رہے ہیں جس سے یہ امید پیدا ہوئی ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
تسنیم نیوز کے مطابق ’اس قافلے میں تین ہیلی کاپٹر تھے جن میں سے دو وزرا اور عہدیداروں کو لے کر جا رہے تھے اور وہ بحفاظت اپنی منزل پر پہنچ گئے۔‘