حکومت نے بجلی کی قیمتوں‌میں‌مزید 8 روپے فی یونٹ‌اضافہ کردیا

electricty

حکومت نے مہنگی بجلی اور مہنگی کردی۔ اگلے چار ماہ میں مجموعی طور پر فی یونٹ کی قیمت میں سات روپے نوے پیسے اضافہ ہوگا۔ وفاقی وزرا خرم دستگیر اور مصدق ملک نے عوام کو بری خبر سنا دی۔

خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں ساڑھے تین روپے فی یونٹ اضافہ آج سے ہوگا۔ پھر اگلے ماہ بھی ساڑھے تین اور  اکتوبر میں نوے پیسے کا اضافہ ہوگا۔

مصدق ملک کا کہنا ہے کہ جو ہم اقدامات اٹھا رہے ہیں، انشااللہ نومبر دسمبر میں آپ کو بجلی کی قیمت میں کمی ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *