سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کروانے کے پابند ہیں‌، الیکشن کمیشن

ELECTION commission pakistan

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کروانے کے پابند ہیں۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابی مہم کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق انتخابات کروانے کا پابند ہے۔

سپریم کورٹ کا پنجاب اور خیبرپختون خوا میں 90 روز میں الیکشن کروانے کا حکم

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات میں تحفظات سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کو ہدایات جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ چیف الیکشن کمشنرنے وفد کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

مریم نواز کا ریٹائرڈ جنرل فیض حمید کا کورٹ مارشل کرنے کا مطالبہ

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔ الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو برابر مواقع فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *