حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات میں گڑبڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. تحریک انصاف کی ایک ہفتے میں ریکارڈ فراہم کرانے کی استدعا مسترد کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بدھ تک دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔
مسلم لیگ ن نے پورے حلقے میں دوبارہ انتخابات کا مطالبہ کردیا۔ ریٹرننگ افسرنے بتایا کہ 337 پولنگ اسٹیشنز پرکوئی نتیجہ تبدیل نہیں ہوا۔۔بیس پولنگ اسٹیشنز کے نتائج نہیں مل رہے تھے۔ چیف الیکشن کمشنرنے ریمارکس دیئے اگرالیکشن ٹھیک ہوا تو نتیجہ جاری ہوگا۔ اگر ٹھیک نہیں ہوا تو دوبارہ انتخابات کراسکتے ہیں۔
مسلم لیگ ن کے پرویزرشید سینیٹ الیکشن کے لئے نااہل
این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج پرمسلم لیگ ن کی امیدوار نوشین افتخار کی درخواست۔ چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
دوران سماعت نوشین افتخارکے وکیل سلمان اکرم راجہ نے دوبارہ پولنگ کی استدعا کرتے ہوئے ثبوت اوردستاویزات جلد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی۔ سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیئے کہ الیکشن کمیشن کی پریس ریلیز میں اعلیٰ ترین سطح پر دھاندلی کی نشاندہی کی گئی۔ یہ پہلا الیکشن ہے جہاں 20 ریٹرننگ افسران غائب ہوگئے۔
تمام سیاسی جماعتیں میچور ہوجائیں، چیف الیکشن کمشنر کی خواہش
ریٹرننگ افسر نے اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ایک پریزائیڈنگ افسر کے علاوہ کسی کا فون نہیں مل رہا تھا. چار پولنگ اسٹیشنزکے نتائج پر پریزائیڈنگ افسر کے دستخط ہیں۔ کچھ پر انگوٹھوں کے نشانات نہیں ہیں۔جب نتائج دینے آئے تو پریذائیڈنگ افسران سے پوچھ گچھ کی۔ کچھ نے کہا گاڑی خراب تھی تو کسی نے کہا موسم خراب تھا۔
ممبر پنجاب الطاف قریشی نے استفسار کیا کہ کیا موبائل کمپنیوں سے پریزائیڈنگ افسران لوکیشن معلوم کرائی؟ جس پرریٹرننگ افسر نے کہا کہ ڈی پی او کا نمبر بند تھا ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ ریٹرننگ افسر دھند سے متعلق سوال گول کرگئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے گھبرانے کی وجہ پوچھی تو کہا مجمع زیادہ تھا اس لئے گھبرا گیا.
مسلم لیگ نون نے پنجاب اور خیبرپختون خوا کے صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن میں میدان مار لیا
تحریک انصاف کے امیدوارکے وکیل علی بخاری نے درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی. کہا نوشین افتخار کی درخواست کے ساتھ کوئی تصدیق شدہ دستاویز نہیں۔ بہتر ہوتا انتخابی نتائج کو ٹربیونل میں چیلنج کیا جاتا۔ مصدقہ دستاویزات جمع کرانے کےلیے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔
ایک کے بعد دوسرا پھر تیسرا جھٹکا، بجلی کی قیمتوںمیںنیپرا نے اضافہ کردیا
ممبرپنجاب نے ریمارکس دیئے کہ اب موسم خراب نہیں ہے ایک دن میں اپنے پولنگ ایجنٹس کی جانب سے جو فارم 45 موصول ہوئے وہ جمع کرائیں۔تاخیر سے آپ کا نقصان ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے آر او کی رپورٹ فریقین کو دینے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 25 فروری تک ملتوی کردی۔